Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے ’الانروا‘ کی عمارتیں مسمار کیے جانے کی مذمت

انسانی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزیوں کو مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے یروشلم کے علاقے شیخ جراح میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’الاونروا‘ کی عمارتوں کو گرانے کی سخت مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی  قوانین کی خلاف ورزیوں کو مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا۔
بین الاقوامی برادری کو اس طرزعمل اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے خلاف اسرائیلی جرائم کے تسلسل کا ذمہ دار قرار دیا۔
سعودی عرب نے فلسطینی عوام کو امداد کی فراہمی کے لیے ’الاونروا‘ کے انسانی مشن کی حمایت کی۔ بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ امدادی تنظیموں، ان کے کارکنان اورعمارتوں کا تحفظ  کرے۔

 

شیئر: