Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس اور ملائیشیا میں نئے سعودی سفرا نے اسناد سفارت پیش کر دیں

سعودی سفیر نے روسی صدر کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔(فوٹو: ایس پی اے)
رشین فیڈریشن میں سعودی عرب کے نئے سفیر سامی بن محمد السدحان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو اسناد سفارت پیش کی ہیں۔
ماسکو میں کریملن کے صدارتی محل میں منعقدہ استقبالیے کے دوران سعودی سفیر نے روسی صدر کو سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔
صدر پوتن نے ریاض اور ماسکو کے درمیان تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ آئندہ ماہ سعودی ، روس سفارتی تعلقات کے 100 سال مکمل ہو رہے ہیں۔
علاوہ ازیں کوالالمپور میں سعودی سفیر اسامہ بن داخل الاحمدی نے بھی منگل کو شاہی محل میں ملائیشیا کے سلطان ابراہیم بن السطان اسکندر کو اسناد سفارت پیش کیں۔

 

 

شیئر: