’ویلکم ٹو سعودی عریبیہ‘: السعودیہ نے طیارے کو مخصوص ڈیزائن سے مزین کر دیا
قومی فضائی کمپنی اپنے طیاروں کو سیاحتی مہم سے ہم آہنگ کررہی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
مملکت کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے سعودی ٹورازم اتھارٹی کے اشتراک سے ’ویلکم ٹو سعودی عریبیہ‘ مہم کے تحت اپنے طیارے کو ’وزٹ سعودیہ‘ کے مخصوص لوگو اور ڈیزائن سے مزین کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فروغِ سیاحت کے حوالے سے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی فضائی کمپنی اپنے طیاروں کو سیاحتی مہم سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔
اس کا مقدصد مملکت کو ایک عالمی سیاحتی منزل کے طور پر مستحکم کرنا اور حقیقی سعودی مہمان نوازی کی تشہیر کرنا ہے۔
السعودیہ کا بوئنگ بی 787-9 نئے ڈیزائن کے ساتھ بین الاقوامی نیٹ ورک میں پرواز کرے گا۔ مملکت کی سیاحت کے حوالے سے مہم کے دوران تشہیری پیغامات پہنچائے گا۔
سعودیہ ایئر چار براعظموں کے 100 سے زیادہ مقامات کے لیے سفری سہولتیں فراہم کرتی ہے۔ قومی فضائی کمپنیوں کے جہازوں پر ’وزٹ سعودیہ‘ کا سلوگن مملکت کے مختلف مقامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یہ مملکت کے متنوع و پرکشش مقامات اور روایتی مہمان نوازی کے لیے ایک بہترین ایئربل بورڈ کے طور پر کام کرتا ہے
ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئرابراہیم العمر نے کہا کہ سعودی ٹورازم اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری کو ہم آہنگ کرنے کا مقصد مہمانوں کے تجربے کو بڑھانا ہے۔
’مملکت کو عالمی سیاحت کا بہترین مقام بنانے کے لیے دیگر منصوبے بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں ایوی ایشن انفراسٹرکچر میں مزید بہتری، آسان رسائی اور مثالی و بہترین سیاحتی تجرے کو یقینی بنانا شامل ہے۔‘
