Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپ کے جنگلات میں بھڑکتی آگ کے مناظر تصاویر میں

یورپی ممالک میں شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے نہ صرف ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں بلکہ جنگلات میں تباہ کن آگ لگنے سے ہزاروں ایکڑ اراضی بھی تباہ ہوگئی ہے۔ 
یہ حالیہ ہفتوں میں جنوب مغربی یورپی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی دوسری ہیٹ ویو ہے۔ سائنسدان گرمی کی شدید لہر کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے رہے ہیں۔
آگ لگنے کے واقعات فرانس، سپین، پرتگال، برطانیہ اور یونان میں رپورٹ ہوئے ہیں، جن کے خوفناک مناظر خبر رساں ادارے روئٹرز کے ان تصاویر میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
 

گزشتہ ہفتے فرانس کے علاقے گرونڈے کے جنگلات میں شدید آگ پھیلی۔

گرونڈے میں آگ پر قابو پانے کے لیے  ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب آگ لگنے کے بعد سینکڑوں لوگ اپنے گھروں میں پھنس گئے تھے جن کو خصوصی آپریشن کے ذریعے بحفاظت نکالا گیا۔

سپین میں آگ لگنے کہ وجہ سے گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سپین کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہزاروں کی تعداد میں درخت جل گئے۔

رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کی کوشش میں متعدد فائرفائٹرز ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

گرونڈے میں سیاحتی مقامات اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

پرتگال میں فائر فائنٹگ جہازوں کی مدد سے بھی آگ بجھانے کی کوششیں کی گئیں۔

اسی طرح البانیہ میں بھی آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

فائر اینڈ ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے کام میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

آگ بجھانے کے لیے مختلف طریقے بروئے کار لائے گئے۔ یورپ میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رپورٹ ہوا۔

شیئر: