Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی یونیورسٹی کی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ رینکنگ میں نمایاں بہتری

یونیورسٹی کے مضامین کی تعداد چھ سے بڑھ کر 2026 میں آٹھ ہو گئی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ  بائے سبجیکٹ 2026 میں شاندار نتائج حاصل کیے۔
اس رینکنگ میں شامل یونیورسٹی کے مضامین کی تعداد 2025 میں چھ سے بڑھ کر 2026 میں آٹھ ہو گئی، جو یونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی کارکردگی میں تیز رفتار ترقی کی عکاس ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یونیورسٹی نے عالمی اوسط کے مقابلے میں زیادہ تر شعبوں میں سائنسی تحقیق کی مضبوط صلاحیت کے لحاظ سے نمایاں برتری بھی حاصل کی۔
اس کے علاوہ طب، صحتِ عامہ، لائف سائنسز اور سوشل سائنسز میں اس کے تحقیقی حوالہ جاتی اثرات (سائٹیشن امپیکٹ) نمایاں رہے، جس سے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے تعلیمی اور تحقیقی مقام کو مزید تقویت ملی۔
یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد العامری نے اس بات پر زور دیا کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی درجہ بندی میں یہ تعلیمی ترقی یونیورسٹی کی جانب سے سائنسی اور شرعی دونوں شعبوں میں حاصل کی گئی ممتاز کامیابیوں کی عکاس ہے، اور یہ ترقی مزید امتیاز کے حصول اور اپنے اہداف کے لیے مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

 

شیئر: