گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے ٹریفک حادثے میں بچ جانے والی سوڈانی بچی العنود الطریفی کی عیادت کی۔
گورنر ہسپتال انتظامیہ کو بچی کی صحت کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
رضاکار مکی خواتین نے ہسپتالوں میں زیر علاج عازمین کی عیادت کیNode ID: 863571
عاجل نیوز کے مطابق گورنرقصیم نے سوڈانی بچی کا حوصلہ بڑھایا اور خیریت دریافت کی۔
بچی نے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مملکت کی قیادت کے انسانی ہمدردی کے جذبات کو سراہا۔
خیال رہے اکتوبر 2025 میں 7 افراد پرمشتمل ایک سوڈانی خاندان کی کار قصیم ریجن کی ہائے وے پر حادثہ کا شکار ہو گئی تھی۔
المناک حادثے میں بچی کے والدین، بہن بھائی سمیت کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔
اطّلع سموه خلال الزيارة على التقرير الطبي لحالة الطفلة، موجّهًا بتوفير كل ما يلزم من عناية طبية ونفسية، ومؤكدًا حرص القيادة الرشيدة – حفظها الله – على تقديم الرعاية الإنسانية والصحية لكل من يحتاجها..
سمو #أمير_منطقة_القصيم يزور الطفلة العنود الطريفي من الجنسية السودانية، ويطمئن… pic.twitter.com/ZkFIAKTsn9
— إمارة منطقة القصيم (@EmarahAlQassim) January 25, 2026
حادثے میں محفوظ رہنے والی العنود الطریفی کو ایئرایمبولینس کے ذریعے بریدہ قصیم کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سوڈانی بچی عنود نے سوشل میڈیا پراپیل کی تھی کہ اسے اور اس کی دادی کومملکت میں رہنے کی اجازت دی جائے کیونکہ اب ان کا کوئی نہیں رہا۔
وڈیو اپیل میں کہا گیا میں اپنی دادی اور دادا کے ساتھ آپ کے ملک میں رہنے کی خواہاں ہوں، ہمیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں، بس ہمیں یہاں رہنے دیں، اس مٹی میں میرے خاندان کی خوشبو بسی ہے۔











