Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے متعددعلاقوں میں کل سے بارش کی توقع

برسات کا سلسلہ 5 دن تک جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں کل بدھ سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو5 دن تک جاری رہے گا۔ 
اخبار 24 کے  مطابق قومی مرکز نے توجہ دلائی ہے کہ بارش کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب آنے کا بھی امکان ہے۔ گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ حد نظر محدود ہونے کے خدشات ہیں۔ 
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ سے اتوار تک جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں مسلسل بارش ہوگی۔ درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار تک بارش ہوسکتی ہے۔ 
مکہ مکرمہ، جدہ، بحرہ اور رابغ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ قصیم، الشرقیہ اور ریاض میں بدھ اور جمعرات کو اوسط درجے کی بارش کے امکانات ہیں۔ جبکہ  مدینہ منورہ اور حائل ریجنوں میں بدھ سے اتوار تک بارش کا قوی امکان ہے۔  درمیانے درجے کی بارش سے شروعات ہوگی اور موسلا دھار میں تبدیل  ہوجائے گی۔ 
موسمیات کےقومی مرکز نے بتایا کہ  جمعرات سے اتوار تک شمالی حدود، الجوف اور تبوک ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے, اس سے قبل گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ 

شیئر: