الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنی بی وائی ڈی کے بعد سی اے ٹی ایل نے انتہائی تیز رفتار چارجنگ سسٹم متعارف کروایا ہے جو ٹیسلا کے چارجنگ سسٹم سے زیادہ مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ بی وائی ڈی کا کہنا ہے کہ اس کا سسٹم پانچ منٹ میں گاڑی کی بیٹری اس حد تک چارج کر دیتا ہے کہ 250 میل ک سفر بآسانی طے ہو سکتا ہے جبکہ ٹیسلا کے چارجنگ سسٹم کو 200 میل کے سفر کے لیے بیٹری چارج کرنے میں 15 منٹ لگتے ہیں۔ تفصیل اے ایف پی کی ویڈیو میں