دہشت گردی کے خلاف اسلامی عسکری اتحاد کی جانب سے ریاض میں ہونے والا پانچ روزہ تربیتی پروگرام جمعرات کو ختم ہو گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تربیتی پروگرام کا عنوان ’دہشت گردی سے متعلق ڈیٹا کا تجزیہ‘ کرنا تھا۔ اختتامی تقریب میں عسکری اتحاد کے اسسٹنٹ ملٹری کمانڈر میجر جنرل عبداللہ بن حامد القرشی اور اتحاد میں شامل رکن ممالک کے اراکین بھی شریک تھے۔

تربیتی پروگرام 46 نشتوں پر مشتمل تھا جس کا مقصد رکن ممالک کے شریک افراد کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انسداد دہشت گردی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی مہارت میں اضافہ کرنا تھا۔