Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں امدادی مہم

مرکز کی جانب سے 12 سو سے زائد راشن پیک تقسیم کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ضرورت مند خاندانوں میں 1277 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ایس  پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے امدادی سامان سے 8939 افراد مستفید ہوئے۔  
فوڈ باسکٹس سوات، شانگلہ، بونیر اور دیگر اضلاع میں معذوروں، یتیموں، بیواؤں اور نادار افراد میں تقسیم کی گئیں۔ 
شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں قدرتی آفات اور خانہ جنگی سے متاثرین میں کھانے پینے کا سامان اور انسانیت نواز امدادی اشیا تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی امدادی سامان کی تقسیم اسی پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔ 

شیئر: