Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان امدادی مرکز کی طبی ودیگر خدمات

یمن میں مریضوں کے لیے سی ٹی اسکین کی سہولت بھی فراہم کی گئی(فوٹو،ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمنی سمیت برادر اور دوست ممالک میں مصیبت زدگان اور قدرتی آفات سے دوچار افراد کی مدد کے لیے مختلف پروگرام چلا رہا ہے۔
یمنی صوبے حضرموت کے ابن سینا ہسپتال میں بدھ کو سی ٹی سکین کا افتتاح کیا گیا۔ یہ کام عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے انجام دیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سی ٹی سکین کے ذریعے انٹرنل بلیڈنگ، رسولی، داخلی سوزش سمیت مختلف اندرونی امراض کی تشخیص میں سہولت ہوگی۔
شاہ سلمان مرکز نے  سی ٹی سکین کا انتظام یمن کے میڈیکل سیکٹر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا ہے۔ 
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے شبوہ کمشنری کے الطلح ضلع میں انتہائی ضرورت مند یمنی خاندانوں میں 107 ٹن سے زیادہ راشن تقسیم کیا جس سے 6 ہزار افراد کو فائدہ ہوا۔ 
شاہ سلمان مرکز یمن میں فوڈ سیکیررٹی پروجیکٹ برائے  2022 نافذ کررہا ہے جس کا مقصد ایک لاکھ 90 ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹ تقسیم کرنا ہے۔ ان کا مجموعی وزن  20 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔ فوڈ باسکٹس یمن کی  15 کمشنریوں کے متاثرہ اور ضرورت مند خاندانوں کی تقسیم کی جائیں گی۔ 
شاہ سلمان مرکز نے  یمنی کمشنری حجہ کے عبس ضلع میں 13 سے  19 جولائی تک موبائل کلینک کے ذریعے 468 افراد کا طبی معائنہ کیا اور انہیں علاج فراہم کیا۔ 
ادھر شاہ  سلمان مرکز نے تنزانیہ میں  25 ٹن کھجوریں تقسیم کرائیں۔ اس سلسلے میں مرکز کی ٹیم کے علاوہ سعودی وزیر خزانہ  کے نمائندے اور تنزانیہ کی وزارت خارجہ کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ تنزانیہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ الشریان نے کہا کہ شاہ سلمان مرکز یہاں انسانیت نواز خدمات انجام دے رہا ہے جسے مقامی باشندے قدرو منزلت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ 
 

شیئر: