Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 256 اور قیمت فروخت 260 روپے رہی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ انٹربینک کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 215.49 روپے رہی جو گزشتہ روز کی قیمت سے 3.39 روپے کم ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 57.36، اماراتی درہم 58.66، کویتی دینار 702.91، عمانی ریال 559.71 اور بحرینی دینار 571.63 روپے رہی۔
کاروباری دن کے اختتام پر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 262.29 روپے اور یورو کی قدر 221.80 روپے ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ 12 اگست کو پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 211 روپے جب کہ قیمت فروخت 214 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 56.5 اور قیمت فروخت 57.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 57.8 اور قیمت فروخت 58.8 روپ رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 256 اور قیمت فروخت 260 روپے رہی۔

شیئر: