Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈولفن کی زبان سمجھنے کیلئے سافٹ ویئر تیار

اسٹاکہوم ....سائنسدانوں نے ڈولفن کی زبان سمجھنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ ڈولفن کو انتہائی ذہین سمجھا جاتا ہے اور وہ اپنے آوازوں سے دوسری ڈولفنز سے باتیں کرنے میں مشہور ہے۔ اب محققین نے مصنوعی انٹیلی جنس کا سہارا لیکر انکی باتیں سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ سویڈن میں محققین نے ڈولفن کی زبان پر مشتمل ڈکشنری تیار کرنا شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں زبان کے تجزیے کی کوششیں جاری و ساری ہیں۔ اس مصنوعی ذہانت کے باعث انکا کہناہے کہ ایک نہ ایک دن انسان جانوروں سے بات چیت کرنے کے قابل ہوجائیگا۔کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے گتھی سلجھانے کیلئے ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے مقید ڈولفنوں کا جائزہ لیا جائیگا اوران پر 4سال تجربات کئے گئے ہیں۔ کافی عرصے سے یہ سمجھا جارہا ہے کہ ڈولفن دور دراز پیغام بھیجنے کیلئے مخصوص آوازیں نکالتی ہیں جبکہ ا پنے ساتھیوں کے ساتھ بات کرنے کیلئے سیٹیاں بھی بجاتی ہے۔ محققین کا کہناہے کہ وہ اپنے بچوں کے لئے انسانوں کی طرح گانے بھی گاتی ہیں تاہم اب تک انکی زبان کے بارے میں پراسراریت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے ڈولفن کے رابطوں کے پراسرار طریقوں کا پتہ بھی چلایا جاسکے گا۔ اس کے بعد انکی زبان کو سمجھا جائیگا اور یوں انسان جنگلی حیات سے بات کرسکے گا۔یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا کہناہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈولفن کی باتیں سمجھ لیں گے۔

شیئر: