Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 21 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق 21 اکتوبر کو ڈالر کی قدر 220.84 روپے رہی جو گزشتہ روز 220.95 روپے تھی۔
سعودی ریال کی قدر 58.76، اماراتی درہم 60.12، بحرینی دینار 585.76، عمانی ریال 573.54، کویتی دینار 710.63 اور قطری ریال کی قیمت 60.65 روپے رہی۔
انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 247 اور یورو کی قدر 216.24 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 222.7 اور قیمت فروخت 224.9 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 59.1 اور قیمت فروخت 59.7، اماراتی درہم کی قیمت خرید 61.2 اور قیمت فروخت 61.9 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 249.5 اور قیمت فروخت 252 روپے تھی۔

شیئر: