Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں312رنز پر ڈھیر

برج ٹاون...بارباڈوس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں312 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد عباس 4 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جار ی ہے۔ اظہر علی نے نصف سنچری بنالی۔ میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے 286 رنز 6 کھلاڑی آوٹ سے اننگز شروع کی۔ پہلے اوور کی تیسری گیند پر محمد عباس نے ویسٹ انڈین کپتان جیسی ہولڈر کو 58 رنز پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ کرا کر پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے اوور میں محمد عامر نے روسٹن چیز کی 131 رنز کی شاندار اننگز کا خاتمہ کردیا۔ٹیل اینڈرز نے چند اوورز تک مزاحمت کر کے ٹیم کو 300 کا ہندسہ پار کرایا لیکن محمد عباس نے بشو کو آو¿ٹ کر دیا۔یاسر شاہ نے اگلے اوور میں الزاری جوزف کو بولڈ کیا۔ محمد عباس نے4،محمدعامر نے3، یاسر شاہ نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں اب تک ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ 

 

شیئر: