Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو 400گول سے صرف ایک گول دور

میڈرڈ۔۔۔۔۔ریئل میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایٹلٹکو میڈرڈ کو 3-0سے ہرانے پر اپنے ساتھیوں کی زبردست تعریف کی ہے۔ رونالڈو ابتک389میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 399گولز بنائے ہیں۔400گول کرنے میں صرف ایک گول درکار ہے۔رونالڈو کا کہنا ہے کہ میں ریئل میڈرڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے ہی 400واں گول بناؤنگا۔ایٹلٹکوکو ہرانے پر پوری ٹیم کو مبارکباددیتا ہوں۔ انہوں نے شاندار کارنامہ انجام دیا ہے اور مجھے بھی گول کرنے کیلئے اکسایا۔ہم ابتدا سے آخر تک اچھا کھیلے ۔ظاہر ہے کہ پھر گول ہونا ہی تھی۔ ادھر ریئل میڈرڈ کے منیجر زندان زیدان نے کہا کہ رونالڈوجب بھی کھیلتے ہیں گول کرتے ہیں۔ وہ بڑے ذہین فٹبالر ہیں اور جانتے ہیں کہ کس موقع پر گول ہوسکتا ہے۔

شیئر: