Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہیل، دل، غبارہ: ’فنکار‘ پرندوں نے آسمان کو کینوس بنا دیا

دنیا میں آبادی بڑھنے اور بلند بالا عمارتوں کے بننے کے بعد اب کم ہی ہمارے آس پاس چڑیوں اور پرندوں کے غول نظر آتے ہیں تاہم جب بھی یہ نظر آتے ہیں تو دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے مختلف ممالک میں چڑیوں کے غول کی ایسی تصایر لی ہے جس پر کسی آرٹ کا گمان ہوتا ہے۔

یہ تصویر 2014 میں اسرائیل میں لی گئی تھی۔ پرندوں کا یہ غول ایک کھیت سے گزر رہا ہے۔ یہ پرندے موسم سرما میں اسرائیل کا رخ کرتے ہیں۔

برطانیہ میں سمندر کے کنارے دو لوگ پرندوں کا نظارہ کر رہے ہیں۔ یہ تصویر 2021 میں لی گئی تھی۔

یہ تصویر بھی اسرائیل میں لی گئی تھی، چہچہاتے پرندوں کا یہ غول غبارے کی شکل جیسا دِکھ رہا ہے۔

یہ تصویر جیسے آرٹ کا ایک شاہکار ہو۔

پرندوں کے غول کے اوپر سے گزرتا ہوائی جہاز۔

جنوبی اسرائیل میں نقل مکانی کے دوران دل کی شکل کا بنا پرندوں کا غول۔

شیئر: