سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق موسمی حالات کے پیش نذر سیکڑوں خیمے بارش میں مکمل طورپر تباہ ہو گئے تھےجس کی وجہ سے دسیوں خاندانوں کو شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ جو شاہ سلمان امدادی مرکز کے منصوبوں کے نفاذ میں معاون ہے کی جانب سے غزہ پٹی میں متاثرہ خاندانوں کےلیے نئی خیمہ بستی کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے بستی کی مکمل رپورٹ تیار کی تاکہ اس پر عمل کرتے ہوئے نئی خیمہ بستی جلد از جلد تعمیر کی جاسکے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز نے 250 خیموں پرمشتمل نئی بستی قائم کردی(فوٹو، ایس پی اے)
نئی خیمہ بستی کی سہولت حاصل ہونے پر پناہ گزین خاندانوں نے قائدین مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے انہیں فراہم کی جانے والی مسلسل امداد کی تعریف کی جس سے انہیں کافی سہولت میسرآئی۔
واضح رہے گزشتہ دنوں موسمی حالات کی وجہ سے غزہ پٹی کے وسطی علاقے میں پناہ گزینوں کے خیمے برساتی سیلابی ریلے میں تباہ ہو گئے تھے ۔
متاثرین کی بحالی کے لیے شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرین ٹھوس اقدامات کے تحت ان مقامات پر برساتی پانی کے اخراج اور متبادل خیمہ بستی کے قیام کے اقدامات کا آغاز بھی کردیا تھا۔