سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق ایجوکیشنل کیمپ میں مملکت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 50 مرد وخواتین نے شرکت کی۔
رائل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے علاقائی فنون کے مختلف ماہروں کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے شرکا کو روایتی دستکاری کے فن کی تعلیم دی۔
مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 50 مرد وخواتین نے تربیت حاصل کی (فوٹو، ایس پی اے)
ورث ٹریننگ کے تحت الاحساء کمشنری کی روایتی ثقافت کو اجاگرکرتے ہوئے مختلف علاقائی دستکاری کے نمونے تیار کیے گئے جن میں الاحسا کے روایتی دیواری نقشوں ، پلاسٹر کے ذریعے مختلف علاقائی ماڈلز کی تیاری اور الاحسا کے روایتی دروازوں کے نمونے جو پلاسٹر کے ذریعے تیار کیے گئے کے علاوہ ’بشت الحساوی‘ ( علاقائی عربی جبہ) کی کڑھائی اور سلائی شامل تھی ۔
واضح رہے ورث کیمپ کا یہ ایڈیشن سابقہ ایڈیشن کا تسلسل ہے جو اسی برس مدینہ منورہ کے ایک فارم میں منعقد کیا گیا تھا جس میں پلاسٹر کے ذریعے مختلف علاقائی اشیا کی تیاری کی تربیت شرکا کو دی گئی۔
ورث کا پہلا ایڈیشن مدینہ منورہ میں منعقد کیا گیا تھا(فوٹو، ایس پی اے)
رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس ’ورث‘ کے تحت قومی تشخص کو اجاگر کرنے اور مملکت کے روایتی فنون کو مقامی اور عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے ہنرمندوں کو مختلف دستکاری کی تربیت دی جاتی ہے۔