Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنگارنگ تقریب کے ساتھ فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز، پہلے میچ میں میزبان قطر کو شکست

دنیا بھر سے فٹ بال کے شائقین دوحہ کے فیفا فین زون میں جمع ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
قطر میں افتتاحی تقریب کے ساتھ عرب دنیا میں منعقد ہونے والے پہلے فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیا ہے جہاں دنیا بھر سے فٹ بال شائقین موجود ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان البیت سٹیڈیم میں مقابلہ ہوا۔ اس میچ میں ایکواڈور نے قطر کو 0-2 سے ہرا دیا۔

عرب نیوز کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی فیفا کے صدر کے ہمراہ سٹیڈیم پہنچے اور دیگر عرب رہنماؤں کے ساتھ انہوں نے اپنی نشستیں سنبھال لیں۔

پچ پر شو کا مظاہرہ ہوا جس میں تین اونٹ، امریکی اداکار مورگن فری مین اور ایک نئے ٹورنامنٹ کے گانے ’ڈریمرز‘پر پرفارم کیا گیا۔
’کے پاپ‘ بوائے بینڈ کے گلوکار جنگ کوک نے قطری گلوکار فہد الکوبیسی کے ساتھ پرفارم کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصر، ترکی اور الجزائر کے صدور کے ساتھ  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی پہلے میچ سے قبل سٹیڈیم میں موجود رہنماؤں میں شامل ہیں۔

دنیا بھر سے فٹ بال کے شائقین ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے دوحہ کے فیفا فین زون میں جمع ہیں۔
یہ پہلی بار ہے کہ مشرق وسطٰی کا کوئی ملک اس میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

شیڈول میچز قطر کے آٹھ سٹیڈیمز میں ہوں گے۔ میچ آج سے شروع ہو رہے ہیں جن کا سلسلہ 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپس (اے ٹو ایچ) میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں سے صرف دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی۔

قطر میں ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ پہلا ٹورنامنٹ ہے جو کسی قدامت پسند اسلامی ملک میں ہورہا ہے جہاں شراب پر پابندی ہے اور کھلے پینے کی ممانعت ہے۔

آج میزبان ملک قطر کا مقابلہ ایکواڈور سے ہو رہا ہے جو گروپ اے کا حصہ ہیں یہ میچ الخور کے البیت سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم اقامہ ہولڈز کو فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے خروج وعودہ اور کارآمد ’ھیا‘ کارڈ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

قطر کے حکام نے ان رپورٹس کی تردید کی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ فٹ بال کے شائقین کو پیسے دے کر بلایا گیا ہے۔ ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ قطر نے ٹورنامنٹ کے لیے شائقین پیسے دے کر بلائے ہیں۔

ورلڈ کپ کی تیاریوں اور انتظام کے لیے سپریم کمیٹی فار ڈیلیوری اینڈ لیگسی (اللجنتہ العلیا للمشارع والارث) قائم کی گئی تھی۔
تصاویر بشکریہ: عرب نیوز، عببدالرحمن فہد بن شلہب)

شیئر: