Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتظار کی گھڑیاں ختم: قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے کو تیار

افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ آج میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا (فوٹو: فیفا 2022)
قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میلہ سجنے میں زیادہ وقت نہیں رہ گیا۔ ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ ہوگا۔
آج میزبان ملک قطر کا مقابلہ ایکواڈور سے ہو رہا ہے جو گروپ اے کا حصہ ہیں یہ میچ الخور کے البیت سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

مشرق وسطٰی میں پہلا ورلڈ کپ

یہ پہلی بار ہے کہ مشرق وسطٰی کا کوئی ملک اس میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور اس کا ورلڈ کپ ان ممالک میں بھی شوق سے دیکھا جاتا ہے جن کی اپنی فٹ بال کی ٹیم تک نہیں۔
ماضی میں ورلڈ کپ مختلف ممالک میں ہوتے رہے ہیں جبکہ اس بار یہ اعزاز قطر کو حاصل ہوا ہے۔

افتتاحی تقریب

قطر حکومت کی جانب سے طویل عرصے سے اس حوالے سے تیاریاں جاری تھیں اور آج ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں شائقین بھی قطر پہنچ چکے ہیں۔
ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب آج دوحہ میں ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے رہنما بھی پہنچے ہیں جن میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شامل ہیں۔

میچ کس کس شہر میں ہوں گے؟

شیڈول میچز قطر کے آٹھ سٹیڈیمز میں ہوں گے۔ میچ آج سے شروع ہو رہے ہیں جن کا سلسلہ 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔
فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپس (اے ٹو ایچ) میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں سے صرف دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی۔
اس میگا ایونٹ میں فٹ بال کی دنیا کے بڑے بڑے نام کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔
تمام 64 میچ 29 ایام کے دوران کھیلے جائیں گے جو 32 ٹیموں کے حساب سے فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ کا کم ترین عرصہ ہے۔
شروع کے دو روز چھوڑ کر باقی کے تمام دنوں کے دوران چار میچ کھیلے جائیں گے۔
32 ٹیموں میں سے ہر ایک ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے قبل اپنے گروپ میں تین میچ کھیلے گی۔
ناک آؤٹ مرحلہ سے قبل ہونے والا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ تین دسمبر سے شروع ہو گا۔
ٹائٹل کا دفاع کرنے والا فرانس اپنا پہلا میچ 23 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پانچ بار ورلڈ چیمپیئن رہنے والا برازیل 25 نومبر کو سربیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔
اسی طرح سیمی فائنل تین دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 دسمبر کو لوسائی کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: