Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 6 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قدر

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ ایکسچینج رپورٹ کے مطابق منگل کو ڈالر کی قیمت 223.91 روپے سے بڑھ کر 224.11 روپے رہی-
چھ دسمبر کو سعودی ریال کی قدر 59.56 سے بڑھ کر 59.60، اماراتی درہم 60.96 سے بڑھ کر 61، کویتی دینار 729.74 سے بڑھ کر 730.22، عمانی ریال 582، بحرینی دینار 594.44 اور قطری ریال 61.18 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 229.25 اور قیمت فروخت 231.4، سعودی ریال کی قیمت خرید 63.25 اور قیمت فروخت 63.85 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 65.35 اور قیمت فروخت 65.9 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں