Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو میں ریکارڈ برف باری کے مناظر تصاویر میں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔  تاہم بچوں سمیت بعض افراد اس سرد موسم سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔ ماسکو میں برف باری کے مناظر اے ایف پی کی ان تصاویر میں

شدید برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا ہے جبکہ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

روس کے محکمہ موسمیات کے مطابق ماسکو میں اتنی شدید برف باری آخری مرتبہ 1989 اور 1993 میں ہوئی تھی۔

فٹ پاتھ بھی برف باری سے ڈھک چکے ہیں۔ 

ماسکو میں ریڈ سکوائر کے قریب بچے برف میں کھیل رہے ہیں۔

ماسکو کی انتظامیہ نے سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لیے 12 ہزار پانچ سو گاڑیاں تعینات کی ہیں۔

شیئر: