Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ، لیبر اور بارڈر قوانین کی 21 ہزار خلاف ورزیاں، قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں

ٹول فری نمبروں پر خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ ( فوٹو: سبق)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (جمادی الاول 1448) میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف21 ہزار سے زائد فیصلے جاری کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا ’ ان فیصلوں میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔‘ 
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں پر زورد یا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔‘
مکہ اور ریاض میں ٹول فری نمبر 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

 

شیئر: