Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری

چاندی کی قیمت فی تولہ 50 روپے اضافے کے بعد 2100 روپے ریکارڈ کی گئی۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 80 ہزار کی حد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق گولڈ ماکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1850 روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار 650 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
جمعرات کو 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 1586 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار 878 روپے ہوگئی ہے۔
چاندی کی قیمت فی تولہ 50 روپے اضافے کے بعد 2100 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس سات ڈالر کا اضافہ کا ہوا اور اس کی نئی قیمت 1815 ڈالر ہوگئی ہے۔

شیئر: