Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسمس کی چھٹیوں میں امریکی شہریوں کا ’جان لیوا‘ موسم سے واسطہ

امریکہ میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو جان لیوا موسم کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ موسم سرما میں کرسمس کی چھٹیوں کے دوران برفانی طوفان نے شہریوں کے سفر میں خلل ڈالا ہے۔ اے ایف پی کی تصاویر

محکمہ موسمیات کے مطابق ایسے برفانی طوفان دہائیوں بعد آتے ہیں۔

برفانی طوفان کے باعث لاکھوں امریکی شہری کرسمس کی چھٹیوں میں دوسرے شہروں کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

ایئرلائنز نے مسافروں سے کہا کہ وہ فلائٹس میں تاخیر اور منسوخی کے لیے تیار رہیں۔

بدھ کو وسطی امریکہ کے علاقوں کو برفانی طوفان اور سرد ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

توقع کی جا رہی تھی کہ کرسمس سے قبل یہ طوفان جمعے کو مڈویسٹ سے گزر کر مشرقی ساحل کی طرف بڑھے گا۔

نیشنل ویدر سروس نے جمعرات کو جاری ہونے والی پیشن گوئی میں بتایا کہ طوفان تباہ کُن اثرات کا حامل ہو گا۔

پیش گوئی کے مطابق ریکارڈ توڑ سردی اور جان لیوا ہوائیں میدانی علاقوں میں چھائی رہیں گی۔

شیئر: