سعودی میڈیا فورم 2026 کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج، ایس آر ایم جی کے لیے دو ایوارڈ
سعودی میڈیا فورم 2026 کو دنیا کا سب سے بڑا میڈیا ایونٹ قرار دیا گیا ہے جس کو گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں کر لیا گیا۔
الاخباریہ کے مطابق ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2026 کی اختتامی تقریب میں ایس آر ایم جی کو دو ایوارڈز دیے گئے۔ الشرق الاوسط کے صحافی عبدالھادی حبتور صحافتی مکالمہ جبکہ الاقتصادیہ کے خالد البدر کو بہترین میڈیا رپورٹ پر ایوارڈ دیا گیا۔
وزارت دفاع کی فلم ’العوجا‘ کو یوم تاسیس پر بہترین میڈیا جبکہ سیاحتی ترقی فنڈ کے پروگرام ’وش سمعت عن السعودیہ‘ (سعودی عرب کے بارے میں کیا سنا) کو ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔
محمد الرمیحی کو بہترین کالم نگار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ’ایل یو ایم اے‘ ایے آئی کمپنی کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے بہترین میڈیا مواد تیار کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کو عالمی انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل کمپیٹیٹر‘ ایوارڈ دیا گیا۔

فورم کے دوران میڈیا کے مستقبل، جدید ٹیکنالوجی کے اثرات سمیت مختلف موضوعات پر مباحثے ہوئے جس میں ممتاز میڈیا شخصیات اور پالیسی سازوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سعودی میڈیا فورم کے صدر محمد الحارثی نے بتایا کہ ’رواں برس ہونے والے فورم میں مختلف ملکوں سے 300 مقررین نے شرکت کی۔
فورم کا پانچواں ایڈیشن ’میڈیا ان اے شیپنگ ورلڈ‘ کے سلوگن کے تحت تین دن جاری رہا۔

سعودی وزیر اطلاعات نے فورم میں 12 انیشیٹیوز کا اعلان کیا جن میں ’سعودی میڈیا اننوویشن کیمپ‘ نمایاں ہے جس کے تحت ایڈوانس جرنلزم، سمارٹ کانٹینٹ کری ئیشن اور ورچوئل اینکر جیسے شعبے شامل ہیں، یہ اقدامات سدایا (سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلجنس ) کے اشتراک سے ہوں گے۔
اس کے علاوہ ’تمکین‘ اور نمو جیسے پروگرامز اور میڈیا آئیڈیاز کو پائیدار کاروباری ماڈلز میں بدلنے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔
میڈیا میں مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے اے آئی ضوابط کی دستاویز جاری کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ میڈیا میں سکالرشپ پروگرامز کے تحت سالِ رواں 100 طلبہ کو دنیا کی بہترین جامعات میں بھیجا جائے گا۔
