Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا ریاض میں جرمن چانسلر کا خیرمقدم

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کی رات ریاض کے قصر الیمامہ میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قصر المیامہ پہنچے پر جرمن چانسلر کے لیے سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے باضابطہ ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کے پہلوؤں، تعاون کے شعبوں اور مختلف شعبوں میں ان کی ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔
اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز اور وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت دیگر وزرا اور عہدیدار موجود تھے۔

 قبل ازیں جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، ریاض کے میئر، وزیر خزانہ محمد الجدعان اور دیگر نے ان کا خیرمقدم کیا۔

 

شیئر: