Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سال میں مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں نئے سال کے تیسرے کاروباری دن بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ گولڈ مارکیٹ ریٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر 188600 روپے کی بلند ترین سطح پر رہی۔
حالیہ اضافے کے بعد تین کاروباری دنوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4700 روپے بڑھی ہے۔
چوبیس قیراط سونے کے فی دس گرام نرخ 772 روپے بڑھ کر 161694 روپے رہے۔
بائیس قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 148220 روپے ریکارڈ کی گئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 29 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 1862 ڈالر رہا۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے۔

شیئر: