Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمبولینس کی تاخیر70فیصد اموات کا باعث

 ریاض .... سعودی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ ایمبولینس تاخیر سے پہنچے کے باعث سعودی عرب میں 70 فیصد اموات ہوئیں۔ اگر طبی امدادی ٹیمیں حادثہ ہونے کے 30منٹ کے اندر جائے وقوعہ پہنچ گئی ہوتیں تو ایسی صورت میں زخمیوں کو بچایا جاسکتا تھا۔ امدادی طبی ٹیموں نے 5لاکھ سے زیادہ زخمیوں کو علاج فراہم کیا۔ ہلال احمر کا کہناتھا کہ بڑے شہروں میں اژدحام ، جائے وقوعہ کے اطراف لوگوں کے اجتماع ، امدادی عمل کیلئے راہداریوں کا مخصوص نہ ہونا، سڑکوں پر کثیر تعداد میں گڑھوں اور رکاوٹوں کا پایا جانا اور اہم مقامات پر فضائی ایمبولینس اترنے کی سہولت مہیا نہ ہونا بروقت طبی امداد فراہم نہ کئے جانے کے بنیادی اسباب ہیں۔

شیئر: