Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر ماجد الفیاض ایوان شاہی میں مشیر بدرجہ اول مقرر

کینسر کے علاج کے لیے پہلا قومی رجسٹریشن بورڈ کا قیام کیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈاکٹر ماجد بن ابراہیم الفیاض کو ایوان شاہی میں مشیر مقرر کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی سے جاری احکامات کے مطابق ڈاکٹر ماجد الفیاض کو ایوان شاہی کا مشیر مقرر کرنے کے احکامات سے تمام اداروں کو تحریری طورپر بھی مطلع کردیا گیا۔
 سبق نیوز کے مطابق ڈاکٹر ماجد الفیاض مملکت میں طبی و ادارتی خدمات کے حوالے ممتاز مقام کے حامل ہیں۔ شعبہ طب میں ان کی مثالی خدمات رہی۔
ڈاکٹر الفیاض نے شاہ سعود یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن سے 1990 میں گریجویش کی ۔ امراض اطفال میں امریکی شہر بوسٹن کی ٹفٹس یونیورسٹی سے فیلوشپ کی بعدازاں بچوں کے دل کے امراض میں اسپیشلائزیشن کی۔
سال 2015 میں یونیورسٹی آف ساوتھ کیلیفورنیا سے میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔ طبی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں ماہر امراض قلب کے کنسلٹنٹ کے طورپر کیا بعدازاں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں ۔ سال 2017 انہیں ہسپتال کا ایگزیکٹو جنرل سپروائزر مقرر کیا گیا۔
ڈاکٹر الفیاض کی سربراہی میں مقامی سطح پر اعلی علاج کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کی وجہ سے علاج کےلیے بیرون ملک جانے والے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
 کینسر کے علاج کے لیے پہلا قومی رجسٹریشن بورڈ کا قیام کیا جس کے تحت کیسنر کے مریضوں کو اعلی معیار کے علاج کی سہولت مقامی سطح پر میسر آئی اور مریضوں کی شفایابی کے تناسب میں 97 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈاکٹر الفیاض کو ان کی مثالی کامیابیوں پر عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔ امریکی میگزین ’بیکرز‘ نے انہیں سال 2023 کے لیے دنیا بھر کے اعلی ترین 101 صحت قائدین میں شامل کیا۔
علاوہ ازیں ’فوربس‘ میگزین نے سال 2024 کے لیے مشرق وسطی کے شعبہ صحت کے 20 بااثر ترین قائدین کی فہرست میں شامل کیا۔

شیئر: