Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 20 جنوری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت52 پیسے کے اضافے کے بعد 229.67 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 229.15 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 61.15، اماراتی درہم 62.55، کویتی دینار 752.06، عمانی ریال 596.52، بحرینی دینار 609.23 اور قطری ریال کی قدر 62.99 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 283.88 اور یورو کی قدر248.86 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید  237.75 اور قیمت فروخت 240، سعودی ریال کی قیمت خرید 66.4 اور قیمت فروخت 67.1 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 68.8 اور قیمت فروخت 69.5 روپے رہی۔

شیئر: