Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جمعہ 7 اپریل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 284.42 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستانی کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت  284.65 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 284.42 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعے کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر  75.87 اماراتی درہم 77.50، بحرینی دینار 755.07، عمانی ریال 739.38، کویتی دینار  927.60 اور قطری ریال کی قیمت  77.87 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 289.1 اور قیمت فروخت 291.9 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 77 اور قیمت فروخت 77.7 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 78.2 اور قیمت فروخت 79 روپے رہی۔

شیئر: