Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 31 مئی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285.47 روپے ہوگئی ہے۔
بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.11 اماراتی درہم 77.72، بحرینی دینار 757.27، عمانی ریال 741.47، کویتی دینار 927.92اور قطری ریال کی قیمت 78.33روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 311 اور قیمت فروخت 314 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید   82.2اور قیمت فروخت 83جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید84.8  اور قیمت فروخت 85.6  روپے رہی۔

شیئر: