سعودی عرب میں شادی سے ایک دن پہلے دلہن کی اچانک موت پر اس کے والد نے بیٹی کی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے دعا کی درخواست کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی رغد سلمان حسن الفیفی کی شادی اتوار 28 مئی 2023 کو ہونے والی تھی لیکن ایک دن قبل سنیچر27 مئی کو عروسی جوڑے کے بجائے کفن لایا گیا۔
بیٹی کی پرغمزدہ والد کی جذباتی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے رنج وملال کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خاندان کی خوشیاں سانحے میں تبدیل ہوگئیں۔
بیس سالہ رغد سلمان حسن الفیفی کی شادی چچا زاد امین بن سلیمان سے ہونا تھی۔