Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے نیا امدادی قافلہ غزہ بھیج دیا، صاف پانی اور گرم کھانے تقسیم

نئے امدادی قافلے میں بڑی تعداد میں خیمے شامل ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر غزہ  میں متاثرہ خاندانوں میں ضروری امداد کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے فلسطینی عوام کی سپورٹ کےلیے جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر نیا امدادی قافلہ غزہ بھیجا ہے جس میں بڑی تعداد میں خیمے شامل ہیں۔
غزہ میں سعودی امدادی ایجنسی کے ایگزیکیٹو پارٹنر سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹیج کی فیلڈ ٹیموں نے امداد وصول کی، نئے خمیوں کی آمد سے تنظیم کی فیلڈ ٹیموں کو متاثرہ خاندانوں کو شیلٹر کی فراہمی کی کوششوں کو مزید تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ امداد ان امدادی کوششوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی غزہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں پانچ لاکھ لیٹر صاف پانی فراہم کیا گیا۔

سینٹرل کچن نے وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں مزید 25 ہزار گرم کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کیے ہیں۔
یہ اقدام کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے فلسطینی عوام تک ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔

 

شیئر: