Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساگریکا اورظہیر خان کی باضابطہ منگنی

ممبئی .. بالی وڈ اداکارہ ساگریکا نے سابق کرکٹرظہیر خان کے ساتھ باضابطہ منگنی کر لی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ ماہ اپنے اور ظہیر خان کے تعلق بارے اعلان کیا تھا ۔منگنی کی تقریب ممبئی میں ہوئی جس میں ویراٹ کوہلی، انوشکا شرما، یوراج سنگھ، سچن ٹنڈولکر اور ان کی اہلیہ ،پراچی ڈیسائی،روہت شرما اور ان کی اہلیہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ منگنی کے بعد ہندوستانی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ساگریکا نے انکشاف کیا کہ ظہیر نے منگنی کی تقریب رازداری کے ساتھ کچھ دن قبل پلان کی تھی ۔ اسکا پتہ بھی نہیں لگنے دیا۔ میرے لئے انتہائی خوبصورت رنگ خریدی۔ ان لمحات کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔
 

 

شیئر: