Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف اسکول میں یوم تکبیر

تقریری مقابلے میں کلیم اللہ، عبداللہ انور او رمحمد خمیس اول، دوم اور سوم آئے
طائف (ابو علی بڈانی)پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں یوم تکبیر انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ پر وقار تقریب کی گئی جس میں جمات ہفتم سے گیارہویں تک کے طلباءنے شرکت کی ۔تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا۔سعادت طالب علم قاری سعد الرحمن نے حاصل کی۔ اس کے بعد طلباءکے مابین تقریری مقابلہ شروع ہوا ۔ پاکستانی طلباءکے ساتھ دیگر اسلامی ممالک کے طلبہ نے بھی مقابلے میں حصہ لیا۔ اسکول آڈیٹوریم وقفے وقفے سے تالیوں سے گونجتا رہا ۔ سامعین نے مقررین کو خوب داد دی۔ اس کے بعد فاضل استاد محمد امجد سعید بھٹی نے تقریر کی ۔ اختتام پر انھوں نے طلبہ سے ” نعرہ تکبیر اللہ اکبر “ کے فلک شگاف نعرے لگوائے۔ استاد عنایت اللہ جان، استاد چوہدری ضیاءاللہ خان اور استاد عدنان صابر کو منصف مقرر کیا گیا ۔ اول پوزیشن کلیم اللہ (جماعت نہم)، دوسری پوزیشن عبداللہ انور (جماعت ہفتم)، تیسری پوزیشن محمد خمیس (مصری طالب علم جماعت پنجم) نے حاصل کی۔ پرنسپل قیصر خان نے پوزیشن لینے والے طلباءکی حوصلہ افزائی کی اور مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام پاکستانی اور غیر پاکستانی طلباءکے جذبے کو سراہا۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ایٹمی طاقت ہونے کے ناتے اب یہ نا قابل تسخیر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ شدید عالمی دباﺅ کے باوجود ریاست پاکستان نے ایٹمی قوت کا مظاہرہ کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہماری قوت بھی قوت برائے امن ہے ۔ انھوں نے طلباءسے کہا کہ شوق سے علم حاصل کریں اور سائنسی تجرباتی علوم پر توجہ دیں تاکہ ہر طالب علم ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر عبد السلام کی طرح ایجادات کرے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنے بجلی گھر سمندری جہاز ، آبدوزیں ، خلائی شٹل، ہوائی جہاز اور علاج معالجہ کے میدان میںایٹمی طاقت استفادہ کرے گا ۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انھوں نے پاکستان اور عالم اسلام کی خوشحالی ، ترقی اور بقا ءکے لئے دعا کی اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ 

شیئر: