Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مورنے مورکل نے پاکستانی بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کرکٹ بورڈ کےمطابق جلد ہی مورنے مورکل کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا (فوٹو: اے ایف پی )
پاکستان کے بولنگ کوچ مورنے مورکل نے پاکستان مینز ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 
پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر نے رواں سال جون میں چھ ماہ کے معاہدے پر پاکستان ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ مورنے مورکل کی پہلی اسائنمنٹ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ تھا۔
کرکٹ بورڈ کےمطابق جلد ہی ان کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان مینز ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 14 دسمبر 2023 سے سات جنوری 2024 تک آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔

شیئر: