Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کی لاش کچرا اٹھانے والی ہتھ گاڑی میں

پٹنہ ..... بہار کے ایک اسپتال کی بے حسی اس وقت سامنے آئی جب ایک معمر خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کچرا اٹھانے والی چھوٹی سی ہتھ گاڑی میں مردہ خانے لیجائی گئی۔یہ واقعہ مظفر پور کے ضلع سری کرشنا میڈیکل کالج اور اسپتال کا ہے۔ یہ خاتون بدھ کو چل بسی تھی۔ اسٹریچر کے بجائے اسکی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہتھ گاڑی میں لیجایا گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے فوری طور پر واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ اسکی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ خاتون بے گھر تھی اور اسپتال کے قریب پارک میں وہ چل بسی تھی۔ ایک باغبان نے اسے دیکھ کر ڈاکٹروں کو آگاہ کیا تھا تاہم انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی تھی۔

شیئر: