Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں نئے ہائبرڈ چاول کی قسم تیار، ’کسان خوشحال ہوں گے‘

پنجاب یونیورسٹی اور چین کی ووہان یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے مل کر ایک نئے ہائبرڈ چاول کی قسم تیار کی ہے جسے ’پی یو 786‘ کے نام سے رجسٹر کیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق اس ہائبرڈ چاول کی تیاری میں 10 برس کی مسلسل تحقیق، تجربات اور عالمی تعاون شامل ہے۔ دیکھیے ادیب یوسفزئی کی رپورٹ

شیئر: