Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینسر کا شکار ہونے والی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی شاہی زندگی تصاویر میں

23 فروری کو برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا تھا کہ وہ سرطان (کینسر) میں مبتلا ہیں اور وہ علاج کے ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہیں۔ 
یہ خبر برطانوی شاہی خاندان کے لیے ایک بہت بڑے صدمے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ شاہ چارلس کے بعد اب مستقبل کی ملکہ دونوں ایک ہی وقت میں کینسر سے لڑ رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر میں ہم کیٹ مڈلٹن کی شاہی زندگی کی جھلکیاں دیکھ سکتے ہیں۔

کیٹ مڈلٹن پانچ دسمبر 2023 کو لندن کے بکنگھم پیلس میں ڈپلومیٹک کور کے ارکان کے استقبالیہ کے دوران مہمانوں سے مل رہی ہیں۔

جون 2023 کو لی گئی اس تصویر میں شہزادی کیٹ نے لندن کے مغرب میں رائل سکوٹ ہارس ریسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔

مشرقی انگلینڈ میں کرسمس کے موقع پر شہزادی کیٹ اپنے چاہنے والوں سے مل رہی ہیں۔

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے نوزائیدہ بیٹے شہزادہ لوئی آف کیمبرج کے ساتھ وسطی لندن کے سینٹ میری ہسپتال کے باہر موجود ہیں۔

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن نے 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا۔

کیٹ مڈلٹن اور پرنس ولیم شاہی خاندان کے دیگر ارکان کے ساتھ 29 اپریل 2011 کو لندن میں اپنی شادی کے بعد بکنگھم پیلس کی بالکونی میں خیر خواہوں کے ہجوم کے سامنے کھڑے ہیں۔

2011 میں کیٹ مڈلٹن کی شادی کی ایک یادگار تصویر۔

پرنس ولیم  اور کیٹ مڈلٹن اپنی شادی کی تقریب میں۔

شیئر: