Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مس یونیورس مقابلہ: مشرق وسطیٰ کی چھ، پاکستان سے ایک خاتون شامل

پورٹو ریکو کے شہر سان ہوان میں ہونے والے مقابلے میں 116 خواتین حصہ لے رہی ہیں (فوٹو: مس یونیورس ایڈمنسٹریشن)
مس یونیورس کا 75واں ایڈیشن پورٹو ریکو کے شہر سان ہوان میں ہونے جا رہا ہے جس میں 116 امیدوار حصہ لے رہی ہیں اور ان میں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شامل ہیں۔
عرب نیوز نے مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے خواتین کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق مندرجہ ذیل خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

سونیا جرجس

دبئی میں مقیم اور ریئل اسٹیٹ مینیجر کے طور پر کام کرنے والی سونیا جرجس مصر میں پیدا ہوئیں تاہم پرورش اٹلی میں پائی۔ انہوں نے مارکیٹنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور عربی کے علاوہ انگریزی اور اطالوی زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔

سمانتھا سلیوا

سمانتھا سلیوا کا تعلق عراق سے ہے تاہم وہ کینیڈا میں پلیں بڑھیں۔ وہ سائبر سکیورٹی کی پروفیشنل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماڈل بھی ہیں جبکہ میکاٹرونکس انجینیئرنگ کی ڈگری رکھتی ہیں۔
وہ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کوشاں رہی ہیں اور اس کے لیے ’نو لمیٹس‘ کے نام سے ایک ادارہ بھی بنایا۔

پرلا ہارب

ان کا تعلق لبنان سے ہے، وہ بینکنگ اور فنانس گریجوایٹ ہیں جو ماڈلنگ بھی کرتی ہیں جبکہ 2025 میں مس لبنان کا تاج بھی اپنے سر پر سجا چکی ہیں۔
وہ خواتین کو بااختیار بنانے اور محفوظ آن لائن سرگرمیوں کی بڑی علمبردار ہیں۔

سارہ براہمی

تیونس سے تعلق رکھنے یہ خاتون گلوکارہ اور اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ قومی رگبی ٹیم کی سابق کھلاڑی بھی ہیں، انہوں نے اولمپکس میں حصہ لینے کے ضروری تربیت حاصل کر رکھی ہے جبکہ جسمانی صحت سے متعلق تعلیم کے علاوہ سائنس کے مضمون میں دیگر ڈگریاں بھی رکھتی ہیں۔

ڈیسٹینی عنبر

اردن سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون سوشل میڈیا پر خود کو ’دن کے وقت ڈیٹا انجینیئر اور رات کے وقت گیمر‘ قرار دیتی ہیں اور مقابلے میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصباح ارشد

مصباح ارشد اس سال کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، انہوں نے قومی لباس کے مرحلے میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

شیئر: