Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی حملوں میں شدت اور سٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کے ذمہ دار ڈیموکریٹس ہیں: صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے ایرانی حملوں میں شدت اور سٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کو وسط مدتی انتخابات سے جوڑا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حملوں میں اضافے اور سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا ذمہ دار ڈیموکریٹس کو ٹھہرا دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دونوں چیزوں کا تعلق تین نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے بھی جوڑا ہے۔
انہوں نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’میں نے تین نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے دو پیش گوئیاں کی تھیں، پہلی یہ کہ اگر ڈیموکریٹس جیت گئے تو سٹاک مارکیٹس نمایاں طور پر گر جائیں گی جیسا کہ ہو چکا ہے اور دوسری یہ کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے حملوں میں مزید جارحانہ انداز اختیار کرے گا اور ایسا ہی ہوا ہے۔‘
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے ہفتے کے دوران ایران کی جانب سے ایک سال کے کسی بھی دورانیے کے مقابلے میں زیادہ ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے تاہم ان میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی رہنما ڈیموکریٹس کو ’کمزور، غیر موثر اور ملک تباہ کرنے والوں‘ کے طور پر دیکھتے ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے عزم بھی ظاہر کیا کہ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

شیئر: