Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی یقینی

  دبئی ... چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے مسلسل2میچوں رینکنگ میںخود سے بہتر ٹیموں کو شکست دینے کے بعد درجہ بندی پوائنٹس میں اضافے کے ساتھ ویسٹ انڈیز پر واضح سبقت حاصل کر لی۔ اب مستحکم آٹھویں پوزیشن کے ساتھ اس کی ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی یقینی ہو گئی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان نے عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ اور عالمی نمبر7 سری لنکا کو شکست دے کر درجہ بندی میں3 پوائنٹس حاصل کر لئے اب اس کے 91 پوائنٹس ہیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان جار ی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کی شکست کے باعث اب اس کے پوائنٹس کی تعداد گر کر 77 ہو گئی پاکستان اور ان کے درمیان 14 پوائنٹس کا فرق ہو گیا ۔ 30ستمبر تک آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلی 8 ٹیمیں اگلے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کر سکیں گی۔

 

شیئر: