Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ڈرون حملے کسی صورت برداشت نہیں ،پاکستان

اسلام آباد... پاکستان نے امریکہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ ڈرون حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ اسلام آباد میں جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ یہ حملے پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ ان سے دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کو نقصان پہنچتا ہے۔ پاکستان کا موقف واضح ہے۔ ڈرون حملے ہماری خود مختاری کے خلاف ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ہمارے قومی مفاد میں ہے۔ایک سوال پرترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے لئے پر عزم ہے۔ افغانستان کیساتھ بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے۔ پاکستان نے افغان سرحد پر اپنی طرف سرحدی باڑ لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ، جس سے دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے میں مدد ملے گی۔ نفیس زکریا نے عالمی برادری سے کشمیر میں ہندوستانی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی جیت کا جشن منانے والوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ 

 

شیئر: