Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ احتساب نہیں مذاق ہے ،نواز شریف

لندن...وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ہمارے ذاتی کاروبارکے گرد گھومتی ہے۔تماشا صرف ہمارے خاندان کے ساتھ ہو رہا ہے۔پانا مہ کا معاملہ میری سمجھ سے باہرہے۔ تحقیقاتی ٹیم ایک طرف اور قوم دوسری طرف جار ہی ہے۔ کرپشن تو دور کی بات کوئی ہمارے اوپر انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ لندن میں لوٹن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کوبھی کہا تھا کہ آپ کیا ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان سے پوچھا تھا کہ کیا سرکاری خزانے کی لوٹ مارہوئی، کیا کوئی کرپشن کا کیس ہے۔ جے آئی ٹی ارکان میرے سوالات کے جواب نہیں دے سکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جو معاملہ چل رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔ بڑی مشکل سے ملک کی معیشت کو درست کیا۔ دھرنوں سے ملک کی معیشت پر برا اثر پڑا۔ اصل جے آئی ٹی تو 2018 میں لگے گی۔ پاکستان اور ہمارا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔یہ کیا احتساب ہے ، یہ تو مذاق ہے۔ا نہیں الزام کی حد تک بھی کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ سیاسی مخالفین 2013 کے انتخابات میں شکست کو برداشت نہیں کرسکے۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ جب ترقی ہوتی ہے یہ دشمن پاکستان کی ترقی کے خلاف ہوجاتے ہیں۔جے آئی ٹی کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔ یہ تاریخ واٹس ایپ یا اس سے پہلے سے شروع ہوتی ہے۔اب تک چل رہی ہے ، قوم کسی اور طرف دیکھ رہی ہے۔ جے آئی ٹی کسی اور طرف جارہی ہے۔جے آئی ٹی میں ایسے لوگوں کوبلایاجاتا ہے جوہمارے بدترین سیاسی مخالف ہیں۔

 

شیئر: