Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینہ گاؤں ایک تاریخی مقام اور شمالی علاقوں میں سیاحت کا نیا مرکز

سعودی عرب کے شہر رفحا کے جنوب میں 105 کلو میٹر کے فاصلے پر تاریخی گاؤں لینہ، سیاحتی ورثے کا ایک بہترین مقام بن کر ابھرا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس کی تاریخی جڑیں آج کل کے جمالیاتی مزاج سے بہت خوبصورتی سے مل جاتی ہیں۔
لینہ کی اہمیت اس کی لوکیشن کی وجہ سے بہت اہم سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ اس قدیم تجارتی راستے کے قرب و جوار میں واقع ہے جو نجد کو عراق سے ملاتا تھا۔
اس گاؤں کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ دربِ زبیدہ کے قریب ہے جو حج اور عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے جزیرہ نمائے عرب کے سب سے مشہور اور تاریخی راستوں میں سے ایک ہے جسے تجارت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

حالیہ برسوں میں لینہ میں زبردست شہری ترقی اور جمالیاتی بحالی ہوئی ہے۔
جس مقصد کے لیے یہ ترقی ہوئی ہے اس سے منسلک پروجیکٹ نے اس گاؤں کے چوراہوں اور سڑکوں کی شکل بدل کر رکھ دی ہے۔
اب جگہ جگہ ہاتھوں سے بنے ہوئے مجسمے اور مقامی ثقافت کے تخلیقی پہلوؤں کی خصوصیات رکھنے والی تنصیبات دکھائی دیتی ہیں جو جیتی جاگتی گیلری کی شکل اختیار کر چکی ہیں جن پر ایسی روشنیاں لگائی گئی ہیں جو رات کے وقت گاؤں کو ایک جگ مگ کرتا نظارہ بنا دیتی ہیں۔

 

شیئر: