Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہیریٹج کمیشن میں مزید 744 تاریخی مقامات کا اندراج

نئے رجسٹرڈ مقامات میں سے 253 ریاض میں موجود ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی ہیریٹج کمیشن نے نیشنل اربن ہیرٹیج رجسٹر میں مزید 744 مقامات کا اندراج کیا ہے، رجسٹرڈ تاریخی مقامات کی کل تعداد 10 ہزار61 ہوگئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نئے رجسٹرڈ مقامات میں مملکت کے مختلف علاقوں میں موجود آثار قدیمہ شامل ہیں۔
نئے رجسٹرڈ مقامات میں سے ریاض میں 253، مدینہ منورہ میں،167 مکہ مکرمہ میں 11، قصیم میں 30، الشرقیہ ریجن میں 13، عسیر میں تین ہزار 64، تبوک میں 72، الحدود الشمالیہ میں 3، جازان میں 23، نجران میں 86 اور الجوف ریمن میں 10 مقامات شامل ہیں۔
یہ رجسٹریشن سعودی ورثے، اسے دستاویزی شکل دینے اور تحفظ کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ رجسٹریشن نوادرات، عجائب گھروں اور شہری ورثے کے قانون کے نفاذ کے بعد کی گئی۔ کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک فیصلے کے ذریعے ادارے کے سی ای او کو ورثے اور آثار قدیمہ کے مقامات کو رجسٹر کرنے اور ان کے تحفظ کا اختیار دیا ہے۔
کمیشن نے شہریوں اور رہائشیوں سے کہا کہ’ وہ بلاغ پلیٹ فارم، آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس یا مقامی برانچوں کے ذریعے غیر رجسٹرڈ ہیریٹج سے متعلق اطلاع دیں۔‘

 

شیئر: