وائبز العلا جو کہ رائل کمیشن برائے العلا کے اشتراک سے شروع کیا گیا، نے پائیدار سیاحت کے حوالے سے ہیکاتھون کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کییا ہے جو 10 سے 12 اگست تک منعقد ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس ہیکاتھون کا مقصد قومی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور العلا کے سیاحت کے شعبے کی حمایت کے لیے جدید حل تلاش کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کہکشاں کا مشاہدہ، العلا کی خوبصورتی کو جاننے کا موقع ملے گاNode ID: 892735
شرکا کو ایک جامع تربیتی پروگرام سے فائدہ حاصل ہوگا جس میں خصوصی ورکشاپس، رہنمائی کے سیشنز اور جدت، سیاحت اور کاروباری میدان میں ماہرین کی رہنمائی شامل ہوگی۔
العلا کے رہائیشیوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ایسے منصوبے پیش کریں جو خطے کی ماحولیاتی اور ثقافتی دولت کو نمایاں کریں اور ساتھ ہی ایک پائیدار اور مضبوط سیاحتی نظام کو فروغ دیں۔
وائبز العلا نے حال ہی میں العلا انٹرپرینیورز انکیوبیٹر پروگرام کے اختتامی تقریب کی میزبانی کی جس میں سرکاری و نجی شعبے کے نمائندوں اور کاروباری افراد شریک تھے۔
شرکا نے مقامی کاروباری افراد کی جانب سے تیار کردہ مختلف سٹارٹ اپ پروجیکٹس پیش کیے جو زیادہ تر فلم اور سیاحت کی صنعتوں پر مرکوز تھے۔
یہ پروجیکٹس اقتصادی تنوع میں مدد دیتے ہیں اور العلا کے پائیدار تخلیقی معیشت کے وژن سے مطابقت رکھتے ہیں۔
بطور مملکت کی اہم سیاحتی منزل، العلا منفرد قدرتی اور تاریخی وسائل پیش کرتا ہے، جو اسے کاروباری منصوبوں اور سیاحت و تخلیقی شعبوں میں اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی مرکز بناتے ہیں۔